ملک نے جس مینڈیٹ کااظہار کیا ہے اس کی قدر کی جائے،عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ملک نے جس مینڈیٹ کااظہار کیا ہے اس کی قدر کی جائے، پاکستان کو جوڑنے کیلئے سب سے بڑی بات بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے،ملک کو جوڑا جائے، بات وہیں سے شروع کی جائے کہ مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ جب سے سیاست شروع کی اصولوں کا پابند رہا ہوں،میری پارٹی اور میں اصولوں کے پابند ہیں،میں ہمیشہ کرپشن کیخلاف رہا،پی ٹی آئی کا بنیادی اصول احتساب ہے، میں اس پر قائم رہا۔
سابق صدر کاکہناتھا کہ میری کوشش رہی ہے کہ ملک کو جوڑا جائے،ہر ملاقات میں کوشش کی معاملے کو جوڑا جائے، ایڑھی چوٹی کا زور لگایا،ان کاکہناتھا کہ ملک نے جس مینڈیٹ کااظہار کیا ہے اس کی قدر کی جائے، پاکستان کو جوڑنے کیلئے سب سے بڑی بات بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے،ملک کو جوڑا جائے، بات وہیں سے شروع کی جائے کہ مینڈیٹ تسلیم کیا جائے،معیشت 2 ، 3 سال سے زوال کا شکار رہی ہے،مینڈیٹ کی صحیح عکاسی ہونی چاہئے یہ بات تمام جماعتوں کیلئے کررہا ہوں۔
عارف علوی نے کہاکہ مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو ویلکم، چلائیں،میں نے آئین کی پاسداری کی اور جومناسب سمجھا وہ کیا،جو مجھے بہترین مشورہ ملا میں نے اس اعتبار سے عمل کیا، غیر آئینی اقدام کا الزام لگانے والے عدالتوں میں جائیں ۔
ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آنی نے ہمیشہ کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں پہلی ترجیح میرٹ ہونی چاہے ، میرے پاس سائفر بھیجا گیا میں نے دیکھا،میں نے آئین کی پاسداری کی جو مناسب تھا وہ کیا ،پاکستان کی بات کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا ، میری کارکردگی یہ ہے کہ میں کوشش کی کہ دوریاں ختم کراؤں ۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا