(24نیوز)آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کے ممکنہ سلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بلاک ہونے کا بھی امکان ہے،سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موسمی صورتحال سے آگاہی کیلئے اقدامات کریں۔
این ڈی ایم اے ممکنہ آفات کی قبل از وقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچا نے کیلئے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کر رہا ہے،این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے، این ڈی ایم اے نے کہاکہ مقامی انتظامیہ پہاڑی و برفانی علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات کریں،ممکنہ خطرے سے دوچار آبادیوں سے لوگوں کے بر وقت انخلاء کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ متعلقہ محکمے ندی، نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں،تمام متعلقہ محکمے رابطے اور معاونت کے دائرہ کار کو مستحکم بنائیں،کاشتکار موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں سر انجام دیں.
ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا ارادہ کریں،جس علاقے میں سفر کا ارادہ ہو، وہاں کی انتظامیہ کے اہم نمبر پاس رکھیں،عوامی آگاہی کیلئے مقامی زبانوں میں پیغامات کی رسائی یقینی بنائیں،لینڈ سلائیڈ وسیلابی خدشے کے زیرِ اثر علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی قبل از وقت فراہمی یقینی بنائیں.
یہ بھی پڑھیں: رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ، پوپلزئی نے اجلاس بلا لیا