(اسرار خان)انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج پر گرفتار سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سردار لطیف کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی پولیس نے سردار لطیف کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں تعینات سب انسپکٹر محمد خالد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں سردار لطیف کھوسہ نامزد، 20 نامعلوم ساتھی بھی شامل ہیں،مقدمہ میں سڑک بلاک کر کے احتجاج کرنے کی دفعات شامل کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ، پوپلزئی نے اجلاس بلا لیا