برطانیہ میں 600میل طویل برفانی طوفان،شہریوں کے لیے الرٹ جاری

Mar 10, 2025 | 09:13:AM

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں ماہرینِ موسمیات نے آئندہ ہفتے 600میل طویل برفانی طوفان کی پیشگوئی کر دی۔

‎موسمیاتی ماہرین کے مطابق 12 مارچ کو ملک بھر میں ہلکی برفباری متوقع ہے، دوپہر کے وقت جنوب مغربی علاقوں بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے جو برمنگھم تک پھیل سکتی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم سے مانچسٹر کے قریب سے گزرتے ہوئے ایڈنبرا تک برفباری کا امکان ہے، نارتھ پینائنز میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑسکتی ہے، ویلز کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوں گے جبکہ پیمبروک شائر میں برفباری کا امکان کم ہے اور اسکاٹ لینڈ کے مشرقی حصے زیادہ تر محفوظ رہیں گے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 14 مارچ کی صبح 6 بجے مزید برفباری کا امکان ہے، جو جنوب مغربی انگلینڈ کے ایگزیٹر کے شمالی علاقوں، جنوبی ویلز، کونوی،پیک ڈسٹرکٹ اور نارتھ پینائنز کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ سب سے زیادہ برفباری کی اسکاٹش ہائی لینڈز میں توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مارک کارنے کینیڈا کی حکمران جماعت کے نئے لیڈر منتخب

‎موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ برفباری شدید نہیں ہوگی بلکہ ہلکی برفانی ہواؤں کے ساتھ چند سینٹی میٹر برف پڑنے کا امکان ہے تاہم، شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں