چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے کہ چاند پر پہنچ گیا ہوں: کے ایل راہول

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بھارتی بیٹسمین اور وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں،کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں، اس کی اہمیت کیا ہے؟
بھارتی کرکٹر نے بطور وکٹ کیپر اپنی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے وکٹ کیپنگ کب شروع کی تو میں ان سے یہی کہتا ہوں کہ بھائی! میں ہمیشہ سے وکٹ کیپر تھا لیکن بھارتی ٹیم میں مجھے اس کا موقع کم ہی ملا۔