کالر نے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا،مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑدیئے

Mar 10, 2025 | 10:12:AM
کالر نے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا،مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑدیئے
کیپشن: مذہبی سکالرفون کال پر ہاتھ جوڑتے ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے شو پر ایک کالر نے مذہبی سکالر سے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا جس پر مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑ لیے۔

نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں آنے والی ایک فون کال پرکالرنے  دعویٰ کیا کہ میں پہلے ہی 4 شادیوں میں کامیاب رہا ہوں اور میری بیویاں بھی مجھ سے خوش ہیں، مگر اب میں پانچویں شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں مخصوص وظیفے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ اس معاملے میں کامیابی مل سکے۔

کالر کی اس درخواست پر مذہبی اسکالر نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فوراً اسے روک دیااور کہا کہ ایسے خیالات سے دور رہیں، آپ کو چاہیے کہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی پر توجہ دیں اگر آپ 4 بیویوں کے بعد بھی مزید شادی کا سوچ رہے ہیں تو اس میں کچھ غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلائٹ شیڈول معمول پرنہ آسکا،آج بھی 14پروازیں منسوخ

مذہبی سکالر نے مزید کہاکہ آپ شاید 5 یا 6 بیویوں تک جا پہنچیں گے اور یہ رویہ جاری رکھیں گے۔