مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی انٹری، 6 روز تک بارشوں کا امکان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز ) ملک میں بارشیں برسانے والے سسٹم کی انٹری، کہیں بارش کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالائی پہاڑی علاقوں میں سفید موتیوں کی برسات کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،ملک کے دیگرشہروں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی، 16 مارچ تک بادل برسیں گے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے، حیدرآباد، سکھر میں بھی بارش کا امکان پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:فلائٹ شیڈول معمول پرنہ آسکا،آج بھی 14پروازیں منسوخ
پشاور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، مری میں بارش اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔
گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، گوپس منفی 03، استوراور بگروٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔