سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی۔
پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے نڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 731 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 685 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:فلائٹ شیڈول معمول پرنہ آسکا،آج بھی 14پروازیں منسوخ
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی کرنسی سستی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 279 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ دو ہفتوں سے کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جاتی ہے تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔