ڈرامہ کیوں نہیں لکھ رہی؟صائمہ اکرم چوہدری نے وجہ بتادی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری نے پچھلے کچھ عرصے سے ڈرامہ نہ لکھنے کی وجہ بتادی ۔
صائمہ اکرم چوہدری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ڈرامہ نگاری سے بریک لینے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے 5 سال مسلسل رمضان ڈرامے لکھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب 2 چینلز پر میرے ڈرامے رمضان میں بیک وقت نشر ہوتے تھے۔
معروف ڈرامہ نگار نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا لگنے لگاتھا کہ میں نے اپنے کام کو دہرانا شروع کر دیا ہے کیونکہ بعض اوقات مصنفین لکھتے ہوئے اپنی تحریروں کو ایک دوسرے سے مختلف رکھنے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈرامہ نگاری سے کچھ عرصہ بریک لینے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکاری کا شوق نہیں تھا،آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی:فاطمہ آفندی
صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا کہ چینلز میرے اس فیصلے کے خلاف تھے لیکن میں نے زبردستی بریک لے لیا۔