جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ خوش آئند، مزید ٹیمیں آئیں گی:رانا مجاہد

Mar 10, 2025 | 11:16:AM
جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ خوش آئند، مزید ٹیمیں آئیں گی:رانا مجاہد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند قرار دے دیا،انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی ہاکی کی دنیا کا بڑا نام ، مزید ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

صدر پنجاب ہاکی آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان ہاکی کے لیے بریک تھرو ثابت ہو گا،، جرمنی جیسے چیمپئن ملک کی ٹیم کے آنے سے دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے کہ چاند پر پہنچ گیا ہوں: کے ایل راہول

سینئر ٹیم ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ 21 برس بعد جرمنی کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، جونیئر ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔