شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں سرفہرست

Mar 10, 2025 | 12:38:PM
شکست کے باوجود نیوزی لینڈ کے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں سرفہرست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میلہ بھارت کی شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا, فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے  ہرا  کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں  نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز سکور کیے، بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 شکست کے باوجود کیوی بیٹر اور بولر نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا۔،نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے نوجوان آل راؤنڈر راچن رویندرا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ263  رنز سکور کیے، انہوں نے 2 سنچریاں بھی سکور کیں۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں، اس کی اہمیت کیا ہے؟

 رویندرا کو اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر راچن رویندرا کو ’’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا،سب سے زیادہ رنز  بنانے والوں میں بھارت کے شریاس ائیر نے 243 رنز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 227 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کندھے کی چوٹ کے باعث فائنل سے باہر ہونے کے باوجود کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے، بھارت کے ورون چکرورتی 3 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ محمد شامی اور کیوی سپنر مچل سینٹنر نے 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔