جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں جانےکا امکان 

Mar 10, 2025 | 12:48:PM
جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں جانےکا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ پر آئی پی ایل کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

پروٹیز آل راؤنڈر کوربن بوش پی ایس ایل 10 کے لیے پشاور زلمی سے اپنے معاہدے کی قربانی دینے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل کبھی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لیا ہے البتہ وہ ماضی میں راجستھان رائلز کے ریزرو پلیئر رہ چکے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: سٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کو ٹھکرا دیا

بوش کو جنوبی افریقی پیسر لیزاڈ ولیمز کی جگہ ممبئی انڈینز اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے پیسر بوش کو جنوری میں منعقدہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے اپنایا تھا۔