"لاپتہ لیڈیز"سٹار نیتانشی گوئل نے بہترین اداکارہ کا آئیفاایوارڈ جیت لیا
کرن راؤکی فلم 10 ایوارڈز جیت کرسرفہرست رہی، فلم کل نے چار ایوارڈاپنے نام کیے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھی لیکن نیتانشی گوئل نے ان سب کوپیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ حاصل کرلیا۔
17 سالہ اداکارہ کو ان کی مقبول فلم"لاپتہ لیڈیز" کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا جو کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہے۔
نیتانشی کو یہ ایوارڈ بومن ایرانی اور بوبی دیول نے پیش کیا جسے وصول کرتے ہوئے نیتانشی آبدیدہ ہوگئی اورجذبات پر قابو پاتے ہوئےانہوں نے فلم کی ٹیم اوراپنے والدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم کے سفر میں انہیں سپورٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کس اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ بالی ووڈسپرسٹار نے بتادیا
"لاپتہ لیڈیز" اسٹار کااس موقع پرکہناتھاکہ میں امید کر رہی تھی کہ "لاپتا لیڈیز" بڑے ایوارڈ جیتے گی، لیکن میں نے نہیں سوچا تھا کہ میں خود بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت جاؤں گی،دوسرے نامزد امیدوار ناقابل یقین تھے، اور میں ان سب کی بہت بڑی مداح ہوں، مجھے جو پیار ملا اس کے لئے میں شکرگزار ہوں۔
آئیفا ایوارڈز 2025 میں فلم’’لاپتہ لیڈیز’’ 10 ایوارڈز جیت کرسرفہرست رہی، جبکہ فلم’’کل’’ نے چار ایوارڈاپنے نام کیے۔
آئیفا ایوارڈز کی سلور جوبلی ایڈیشن تقریب بھارت کے شہر جے پور میں منعقد ہوئی جس میں شاہ رخ خان ، کرینہ کپور اور بالی ووڈ کے دیگر بڑے ستاروں نے شرکت کی، ہفتہ کو ڈیجیٹل ایوارڈز کے بعداتوارکی رات کو فلم ایوارڈز دیئے گئے جن میں کرن راؤ کی فلم"لاپتہ لیڈیز" نے 10 ایوارڈز جیتے۔