لوگوں کی تلخ باتوں کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوا: عاصم محمود

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) معروف اداکار عاصم محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خراب مالی حالات کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہوگئے تھے۔
عاصم محمود نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے بچپن کے مشکل حالات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
عاصم محمود نے بتایا کہ میرا تعلق کسی امیر گھرانے سے نہیں تھا بلکہ میں ایک متوسط طبقے کے خاندان میں پیدا ہوا جہاں میرے والدین نے بہت مشکلات کا سامنا کر کے ہماری تعلیم مکمل کروائی۔
معروف اداکار نے بتایا کہ خراب مالی حالات کی وجہ سے لوگوں کی تلخ باتیں بھی سننے کو ملتی تھیں اس لیے میں احساس کمتری کا شکار ہو گیا تھا،لیکن اس احساس کمتری کی وجہ سے ہی میرے اندر ایک آگ تھی کہ میں کچھ ایسا کر کے دکھاؤں گا جو یہ مجھے برا بھلا کہنے والے نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:"لاپتہ لیڈیز"سٹار نیتانشی گوئل نے بہترین اداکارہ کا آئیفاایوارڈ جیت لیا
عاصم محمود نے خراب مالی حالات کی وجہ سے لوگوں کے برے رویوں کا سامنا کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ پر، اپنے والدین کی دعاؤں پر اور اللّٰہ کی ذات پر یقین رکھیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔