(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سعدیہ امام نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
سعدیہ امام نےحال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں بیٹی کو اپنے کیریئر پر ترجیح دینے کے بارے میں بھی گفتگوکی۔
سعدیہ امام نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی میری توجہ صرف اپنی بیٹی میرب پر ہے کیونکہ اگر میں نے اس عمر میں بیٹی کی تربیت نہیں کی تو میں بطور ماں ناکام ہو جاؤں گی۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ شوبز کیریئر میں واپسی تو کسی بھی وقت ہو سکتی ہے اور اب چونکہ میں ہیروئن نہیں رہی تو میں ماں یا پھر کوئی بھی اور کردار ادا کر سکتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سگنل دیتی رہی لیکن امیرگیلانی نے اظہارمحبت نہیں کیا:ماوراحسین
سعدیہ امام نے مزیدکہا کہ میرے پاس اب بھی انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ہے کیونکہ مجھے اداکاری کا جنون ہے جسے میں کسی بھی وقت پورا کر سکتی ہوں۔