اپوزیشن پارلیمان میں غیرسنجیدہ، صرف سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

Mar 10, 2025 | 18:07:PM
اپوزیشن پارلیمان میں غیرسنجیدہ، صرف سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن کے دوست پارلیمان میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں،مسائل کا حل نکالنا بھی انکی ترجیح نہیں ہے،وہ صرف اور صرف اپنی سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں۔ 

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج صدر زرداری نے اپنا تاریخی خطاب کیا ہے،پہلے صدر ہیں ہماری تاریخ میں جنہوں نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا،صدر  نے حکومت نے جو معیشت کے لیے کیا ہے اس کا بھی ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں مسائل ہیں صدر مملکت نے ان کی نشاندہی کی ہے،افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن کے دوست پارلیمان میں بالکل ہی غیر سنجیدہ ہیں ،ان کے انداز سے لگتا ہے کہ ان کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،وہ صرف اور صرف اپنی سیاست چمکانا چاہ رہے ہیں،ان کا شور ہوتا رہا اور صدر زرداری نے تاریخی خطاب کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کرلیا