حارث رؤف بیٹے کے باپ بن گئے، شاہین شاہ آفریدی کی مبارکباد
میرے بھائی حارث رؤف کو بیٹے کی خوشی مبارک ہو، فاسٹ بولر

کیپشن: حارث روف
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، شاہین شاہ آفریدی نے ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں چند روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے انہیں ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی حارث رؤف کو بیٹے کی خوشی مبارک ہو۔
شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف اور ان کے خاندان کیلئے تادیر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار