بانی سے ملاقات نہ کروانے،ایم پی ایز پر ناجائز مقدمات کے خلاف اپوزیشن کااجلاس سے واک آوٹ

Mar 10, 2025 | 19:39:PM
بانی سے ملاقات نہ کروانے،ایم پی ایز پر ناجائز مقدمات کے خلاف اپوزیشن کااجلاس سے واک آوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے اور ایم پی ایز کے خلاف ناجائز مقدمات قائم کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اجلاس سے ٹوکن واک آوٹ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرنے کے بعد ایوان سے واک آئوٹ کر گئے، اس موقع پر صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نےکہا کہ بھکر کے ایک ڈاکٹر پر صرف اس لئے پیکا ایکٹ لگایا گیا کہ اس نے حکومت کو ان کا اصل چہرہ دکھایا،خواتین کےلیے اسمبلی میں تقریب ہوئی لیکن کیا یاسمین راشد خاتون نہیں ہیں۔انہوں نےکہا کہ پنجاب میں ہر تیس منٹ کے بعد ایک خاتون کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے وزیر اعلیٰ کہتی ہیں خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں،حکومت کی تمام تر توجہ صرف اور صرف پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل کے اندر رکھنے پر مرکوز ہے،ہماری بانی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی اور پنجاب حکومت عوام کا پیسہ خود نمائی پر خرچ کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہ کہ ہماری پارٹی قائد سے ملاقات نہ کرنے اور ایم پی ایز پر ناجائز مقدمات کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حارث رؤف بیٹے کے باپ بن گئے، شاہین شاہ آفریدی کی مبارکباد