ثناء جاوید کے حاملہ ہونے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا

Mar 10, 2025 | 20:31:PM
ثناء جاوید کے حاملہ ہونے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کی نجی ٹی کے  ایک شو   میں شرکت ان کے امید سے ہونے کی افواہوں کو ہوا دے گئی۔

ثناء جاوید جو پہلے اپنی دلکشی اور بہترین اداکاری کے سبب مشہور تھیں گزشتہ ایک سال سے اپنی ازدواجی زندگی کے سبب چرچوں میں آئیں اور شدید تنقید کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

 دراصل ثناء جاوید نے اپنی زندگی میں ایسے بڑے اقدام اٹھائے جو ان کے فینز کو حیران کرگیا کیونکہ انہوں نے گلوکار عمیر جسوال سے نکاح توڑ کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی اگرچہ2گھر ٹوٹنے کے بعد بننے والی اس جوڑی کو فینز کی جانب سے نفرتوں کو سامنا رہا لیکن دونوں اپنی دنیا میں مگن نظر آئے، شو میں  ثناء جاوید کی شرکت نے ان کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کی افواہوں کی جنم دے گیا ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ثناء جاوید کو متلی کی شکایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کر گیا ہے اور وہ یہ اندازہ لگاتے دکھ رہے ہیں کہ ثناء جاوید ضرور حمل سے ہیں،وائرل ویڈیو میں ہونے والے ایک گیم کی ہے جس میں شرکاء کو کچھ کھانا ہے اور یہ دیکھ کر ثناء جاوید کو متلی ہونے لگی اور وہ وہاں سے دور ہٹ گئیں۔

ثناء جاوید کی جانب سے ابھی تک ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور ان کے مداح اس بات کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ کیا وہ واقعی حاملہ ہیں،یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ثناء جاوید کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن ان کو پسند نہ کرنے والے اس موقع پر بھی تنقید ہی کرتے دکھ رہے ہیں۔ 

اداکارہ کی جانب سے اس موضوع پر کوئی بیان نہیں آیا ہے، جس کی وجہ سے مداحوں کی تجسس مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگنل دیتی رہی لیکن امیرگیلانی نے اظہارمحبت نہیں کیا:ماوراحسین