سندھ پولیس نے عوام کی آگاہی کیلئے نئی ویب سائٹ کا آغاز کردیا

Mar 10, 2025 | 21:08:PM
سندھ پولیس نے عوام کی آگاہی کیلئے نئی ویب سائٹ کا آغاز کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین) سندھ پولیس اور کراچی پولیس نے عوام کی آگاہی کے لیے نئی ویب سائٹ کا آغاز کردیا۔ 

نئی ویب سائٹ  سے شہری تھانوں کی حدود کا تعین اور پتہ معلوم کرسکتے ہیں،کراچی پولیس کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیے بنائی گئی نئی ویب سائٹ پر تھانوں کی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں،شہری ٹریفک سیکشن  سے متعلق بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

نئی ویب سائٹ سے شہری پولیس کے مختلف یونٹس کی معلومات اور فون نمبرز بھی حاصل کرسکتے ہیں،ساتھ ہی واٹس ایپ کے ذریعے شکایات بھی درج کی جاسکتی ہیں جبکہ ویب سائٹ پر پولیس ویری فکیشن کا بھی آپشن موجود ہے۔

اس کے علاوہ شہری ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں،ویب سائٹ سے خصوصی برانچ اور ڈرائیونگ لائسنس کی بھی تصدیق کی جاسکے گی جبکہ ڈرائیونگ لائسنس، فیس سٹرکچر سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں،نئی ویب سائٹ پر ایمرجنسی سروسز سے متعلق نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا