(ویب ڈیسک) آپ کی معلومات میں اضافہ کیلئے ایک ایسی حیرا ن کن خبر یہ ہے کہ دنیا میں 195 ممالک ہیں اور جہاں جمہوریت ہے وہاں کے شہری ووٹ کے ذریعہ اپنا حکمران منتخب کرتے ہیں لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں کے بسنے والوں نے الیکشن میں کتے اور بکرے کو منتحب کرکے اپنا صدر بنا چکے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انوکھا خطہ نیوزی لینڈ کے دور دراز علاقے میں واقعہ ’’جمہوریہ واہنگہ‘‘ ہے اور یہ وہ خطہ ہے جس کا اپنا پاسپورٹ اور سرحدیں ہیں۔جمہوریہ واہنگہ کا علاقہ قدیم رسم ورواج رکھتا ہے، جس کے باعث ماضی میں کتا اور بکرا بھی الیکشن جیت کر صدر بن چکے اور انسانوں پر حکمرانی کر چکے ہیں۔دنیا بھر سے سیاح یہ جمہوریہ دیکھنے آتے اور 5 ڈالر کا پاسپورٹ خرید کر فطری ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ملک کے 150 کسان گھرانے فطری ماحول میں زندگی گذارنا پسند کرتے، جدید دور کے لوازمات کم اپناتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہاں انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی موبائل نیٹ ورک۔یہاں علامتی جمہوریہ کی بنیاد 1989 میں رکھی گئی جب بیورو کریسی نے علاقے کو دوسری تحصیل میں شامل کرنا چاہا، لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے لہذا احتجاجاً علاقے کو جہوریہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا ارشد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عمرہ کی ادائیگی کر لی