غیرقانونی طور پر اٹلی جانیوالوں کیلئے تمام دروازے بند،پاکستان اور اٹلی میں معاہدے پر اتفاق
انسانی سمگلنگ روکنے کے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا،پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی سمگلنگ روکنے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ روکنے کے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا،پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی سمگلنگ روکنے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات دئیے،غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے مشترکہ پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔میلان اور اسلام آباد کو سسٹر سیٹز کا درجہ دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،انسانی سمگلنگ کے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی غیر قانونی طور پر جانے والوں کو ناصرف جیل جانا پڑے گا بلکہ رقم بھی ضائع ہو گی،انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے،انسانی سمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان سے اٹلی قانونی طور پر ہنر مند افرادی قوت بھیجی جائے گی۔
ضرورپڑھیں:نیب کا ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر کی ذمہ داری سنبھالنے پر میریلینا ارملین کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اٹلی کی سفیر نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا،اطالوی سفیر نے انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اٹلی کے سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔