سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے فلائنگ ٹیکسی سروس متعارف کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سعودی عرب دور حاضر کے مطابق اپنے معاشی نظام کو بہتر بنانے کیلئے لگاتار کوشش کر رہا ہے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشن 2030 کے تحت عازمین حج کیلئے مختلف سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں جس کے تحت اس بار حجاج کرام کو فلائنگ ٹیکسز کی سہولت مہیا کی جائیگی ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے ’’گالف نیوز ‘‘کے مطابق سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے اڑنے والی ٹیکسیاں اور ڈرون سروس متعارف کروا دی ہے ، گرمی اور سفر سے پریشان حجاج کرام جدید نقل و حمل کے طریقوں سے مستفید ہوں گے ، سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس صالح الجاسر نے اعلان کیا کہ رواں سال حج کے دوران عازمین کیلئے ہوا میں اڑنے والی ٹیکسیوں اور ڈرونز کو نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کی غفلت کا ایک اور کارنامہ