(علی ساحی) غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ڈیڈ لائن ختم ہوئے آج 9 روز گزر گئے۔
ذرائع کے مطابق اب تک 30ہزار میں سے صرف 300 باشندے واپس بھجوائے جاسکے ہیں۔ کم تعداد باشندوں کی واپسی پر آئی جی پنجاب افسران پر برہم ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اربوں روپے کے فنڈز، سپیشل انشی ایٹو پولیس سٹیشنز کی ورکنگ سے متعدد افسران ناواقف تھے۔ لاہور میں تعینات خاتون ایس پی جدید تھانوں سے متعلق سوال پرلاعلم نکلیں۔
مزید پڑھیں: عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،اتحاد نہیں کرینگے،خورشید شاہ
آئی جی پنجاب کے مطابق سیف سٹیز میں ڈی آئی جی احسن یونس کی تعیناتی کے بعد بہتری آئی ہے۔ اُنہوں نے افسران کو دفاتر کی بجائے فیلڈ میں توجہ دینے کا حکم دے دیا۔
آئی جی نے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کی میٹنگ میں سخت سرزنش کرڈالی۔