پاکستان میں گھسنے والے 6 عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کے نرغے میں آگئے، جھڑپ میں 6 ہلاک ،6 زخمی

ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے،آئی ایس پی آر

Nov 10, 2024 | 10:23:AM
پاکستان میں گھسنے والے 6 عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کے نرغے میں آگئے، جھڑپ میں 6 ہلاک ،6 زخمی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان میں گھسنے والے 6 عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کے نرغے میں آگئے، جھڑپ کے دوران 6 ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے،مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں پر ہلاکتوں میں ملوث تھے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں تقریباً 25 عسکریت پسندوں نے جمعہ کی رات تحصیل میر علی کے علاقے اسپنوم میں دراندازی کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے ان کی نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6عسکریت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ باقی عسکریت پسند واپس افغانستان چلے گئے۔

ضرورپڑھیں:’ دہشتگردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔