دورانِ حمل وٹامن ڈی کا استعمال ، بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، ماہرین کا انکشاف

Nov 10, 2024 | 13:09:PM

(ویب ڈیسک) نئی برطانوی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وہ خواتین جو دورانِ حمل اضافی وٹامن ڈی کا استعمال کرتی ہیں ان کے بچوں کی سات برس کی عمر تک ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن اور یونیورسٹی ہاسپٹل ساؤتھمپٹن کی رہنمائی کی جانے والی تحقیق کے لیے ہڈیوں کی کثافت کے اسکین لیے گئے، جس میں دیکھا گیا کہ  کہ جن بچوں کی ماؤں نے حاملہ ہونے پر وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس لیے،ان بچوں کی ہڈیوں میں زیادہ کیلشیئم اور زیادہ معدنیات پائے گئے جس سے ان کی ہڈیاں 7 سال کی عمر میں مضبوط اور گھنی ہوتی ہیں بنسبت ان خواتین کے بچوں کے جنہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ہڈ

 سرکردہ محقق ڈاکٹر ربیکا مون نے کہا کہ یہ ہڈیوں کی صحت کے حوالے سے ایک اہم آغاز ہے جو زندگی بھر قائم رہ سکتا ہے۔

امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والے مطالعے میں محققین کا کہنا تھا کہ نتائج دورانِ حمل وٹامن ڈی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہاڑوں پر برفباری،بادل بھی برسیں گے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

2009 میں محققین کی جانب سے Mavidos (میٹرنل وٹامن ڈی اوسٹوپوروسِس) نام کی ایک تحقیق شروع کی گئی جس میں ساؤتھمپٹن، آکسفورڈ اور شیفیلڈ سے 1000 سے زیادہ خواتین کا انتخاب کیا گیا۔

حمل کے دوران خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو روزانہ وٹامن ڈی کے 1000 انٹرنیشنل یونٹس اضافی دیے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو ایک فرضی دوا دی گئی۔

 یونیورسٹی میں بچوں کی صحت کی کلینکل لیکچرر ریبیکا نے کہا کہ یہ ابتدائی اقدام صحت عامہ کی ایک اہم حکمت عملی کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور بعد کی زندگی میں آسٹیوپوروسس اور فریکچر جیسے حالات کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے اپنے نتائج کو امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کے نومبر کے شمارے میں شائع کیا ہے۔

مزیدخبریں