(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اورماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کی خبروں کی تردیدکردی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں نتاشا اسٹینکوویچ نے کہاہے کہ وہ اور سابق شوہر ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں، میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی کے اسکول میں پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔
کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے سربیا کے حالیہ دورے سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وہاں میرا گھر ہے، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اے نیئر:سحرانگیز آواز نے کئی نسلوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا
انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔