ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے حوالے سے اہم بات شیئر کردی

Nov 10, 2024 | 18:54:PM
ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے حوالے سے اہم بات شیئر کردی
کیپشن: ہانیہ عامر
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کے حوالے مداحوں سے اہم بات شیئر کردی،اداکارہ نے کہا ہے کہ شادی کے حوالے سے سب کچھ بتاونگی کچھ سیکریٹ نہیں رکھوں گی۔ 

ہانیہ عامر نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے شادی کرنی ہوگی تو سب کو بتادوں گی اور کچھ سیکرٹ نہیں رکھوں گی،ہانیہ عامر نے کہا کہ سرحدوں پر لگی باڑ عوام کو جدا نہیں کر سکتی اور آپ جس کو دل سے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

 
@galaxylollywood Upon being asked whether marriage is in the cards for Hania Aamir anytime in the near future, the actress shared that she’s not quite sure about it at the moment but when the time comes she’ll make sure she tells her fans about it #HaniaAmir #GalaxyLollywood #Foryou #fyp #TiktokPakistan #Tiktok #Viral ♬ original sound - Galaxy Lollywood

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں غیر ملکی دورے اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان رومانوی تعلقات تھے تاہم بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا،گلوکار عاصم اظہر سے بریک اَپ کے بعد ہانیہ عامر کے مداح اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: ماضی میں قطری شہزادے سے میری شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں،لائبہ خان