بغیر پیسوں کے اوور ٹائم کا مطالبہ، ملازم نے پہلے ہی دن نوکری چھوڑ دی

Oct 10, 2024 | 17:17:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی پروڈکٹ ڈیزائنر نے بغیر پیسوں کے اوور ٹائم کے مطالبے پر پہلے ہی دن ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک پروڈکٹ ڈیزائنر نے اپنے پہلے دن ہی نوکری چھوڑ دی، واقعہ تب پیش آیا جب باس نے اس سے بغیر اضافی معاوضے کے اوور ٹائم کا مطالبہ کیا۔

شریاس نامی ملازم نے ریڈاٹ ویب سائٹ پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے دن کے اختتام پر باس نے آئندہ دنوں میں بغیر پیسوں کے اضافی کام کرنے کا کہا جس پر اُس نے باؤنڈریز سیٹ کرنے اور اضافی معاوضے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

ملازم کے مطابق باس نے تنخواہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اُس کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کیا اور ذاتی حملے شروع کر دیئے، اس صورت حال سے مایوس ہوکر شریاس نے فوراً استعفیٰ دے دیا یوں پہلے ہی دن نوکری چھوڑنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا۔

مزیدخبریں