بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی: گوہر اعجاز

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہورہے ہیں: سابق نگراں وزیر تجارت

Oct 10, 2024 | 17:34:PM

(وقاص عظیم) سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ 40 خاندانوں کے 107 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، وفاقی کابینہ نے پہلے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان آئی پی پیز نے کئی سالوں تک بمشکل کوئی بجلی پیدا کیے بغیر سالانہ 100 ارب روپے وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی صارفین ان آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کرتے رہے ہیں، آئی پی پیز کی ٹاسک فورس ملکی معاشی و سماجی بقا کیلئے کوششیں کر رہی ہے، آئی پی پیز کے معاہدوں کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کرنا ہی مقصد ہے، بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں