این اے 260؛الیکشن ٹریبونل کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم 

Oct 10, 2024 | 17:40:PM
این اے 260؛الیکشن ٹریبونل کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم 
کیپشن: ووٹوں کی گنتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 260پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی،این اے 260 چاغی سے جے یوآئی کے عثمان بادینی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا، عثمان بادینی کی کامیابی کومسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فتح محمد حسنی نے چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا، ٹریبونل نے کہاکہ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کو دو ہفتوں میں ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:صدر آصف زرداری کی چینی سفیر سے ملاقات، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت