دھماکے کی انسپیکشن کیلئے اعلٰی سطحی چینی انویسٹی گیشن ٹیم کراچی پہنچ گئی

Oct 10, 2024 | 19:23:PM

(سلمان سلیم) کراچی میں ایئرپورٹ سگنل کے قریب چائنیز کانوائے پر گاڑی بردار خودکش حملے کی انسپیکشن کے لئے چائنیز انویسٹی گیٹرز کی اعلٰی سطحی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

چائنیز انویسٹی گیٹرز کی ٹیم نے جائے دھماکے کا دورہ کیا اور موقع کا معائنہ کیا، جائے دھماکے پر چائنیز انویسٹی گیٹرز کو پاکستانی تحقیقاتی اداروں کے افسران نے بریفنگ دی، پاکستانی تحقیقاتی اداوں نے چائنیز انوسٹی گیٹرز کو ابتک کی جانے والی تحقیق سے بھی آگاہ کیا، چائنیز انویسٹی گیٹرز کی ٹیم نے تباہ شدہ گاڑیوں اور پھیلے شواہد کی باریک بینی سے جانچ کی۔

چائنیز انویسٹی گیٹرز نے پاکستانی ایجنسیز کے جمع کردہ شواہد کا بھی معائنہ کیا، چائنیز انویسٹی گیٹرز نے خود سے بھی دھماکے کے شواہد جمع کئے اور بارود کے نمونے لئے، چائنیز انوسٹی گیٹرز کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، چائنیز انوسٹی گیٹرز کے جائے دھماکے پر پہنچے سے قبل ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ، ساہیوال سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

خیال رہے کہ چائنیز انویسٹی گیٹرز کا انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں حملے کی انویسٹی گیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں