"تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ"کے اداکارنے14 سال میں کتنامعاوضہ وصول کیا؟
ڈرامہ کی اب تک 4178 اقساط نشرہوچکی ہیں جس کے بعد یہ طویل عرصے تک نشر ہونےوالا بھارتی ڈرامہ بن چکا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مقبول ڈرامے "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ"کے اداکارتارک مہتا کے 14 سالہ معاوضے نے سب کوحیران کردیا۔
ڈرامہ "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" کی اب تک 4178 اقساط نشر ہوچکی ہیں جس کے بعد یہ طویل عرصے تک نشر ہونےوالا بھارتی ڈرامہ بن چکا ہے،ڈرامے کی اقساط میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے کئی اداکار بھی تبدیل ہوچکے ہیں جن میں ایک اداکارشیلیش لودھا بھی شامل ہیں جنہوں نے تارک مہتا کا کردارادا کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارشیلیش لودھانے"تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" کے پروڈیوسراسیت کمارمودی کے ساتھ اسکرپٹ اور معاوضے کولے کرہونےوالے مسائل کی وجہ سے ڈرامہ چھوڑا، اگرچہ انہوں نے ڈرامے کوخیرآباد کہہ دیا لیکن اُن کے 14 سالہ معاوضے نے سب کوحیران کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" کے آغاز میں تمام اداکاروں کو کم معاوضہ ملتا تھا لیکن سال 2015 میں کرداروں کوبھاری معاوضہ دیا گیا تھا،پھرڈرامے کی 1500 اقساط نشرہونے کے بعداداکاروں کا فی قسط معاوضہ ایک لاکھ بھارتی روپے ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آنجہانی اداکاروکاس سیٹھی کی آخری پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کوچھو لیا
رفتہ رفتہ کرداروں کے معاوضے میں مزیداضافہ ہوتا گیا اور سال 2019ء تک اداکارشیلیش لودھا کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے فی قسط ہوگیا تھا،اس طرح شیلیش "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ" کی 3454 قسطوں تک مجموعی طور پر 12 کروڑ 28 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ کما چکے تھے۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق شیلیش نے ڈرامے سے اب تک جتنا معاوضہ حاصل کیا اُس کی مجموعی رقم 28 کروڑ 98 لاکھ بنتی ہے لیکن چونکہ ہر قسط میں اداکاروں کے شاٹس کے edited version بھی شامل ہوتے ہیں تو اُس حساب سے شلیش نے 14 سال میں ڈرامے سے مجموعی طور پر 22 کروڑ روپے کمائی کی ہے۔