چین: کمپنی کا ملازمین کو فارغ کرنے کا انوکھا طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین کی ایک کمپنی نے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کیلئے ایک انوکھا راستہ نکال لیا۔
چین میں ایک کمپنی سرخیوں میں آگئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سینئر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے ان سے دھوکے سے غیرقانونی کام کروائے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک چینی کمپنی پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے سینکڑوں ملازمین کو غیرقانونی کام کرنے کیلئے دھوکہ دیا تاکہ وہ اس بات کا بہانہ بنا کر انہیں بغیر تنخواہ کے ملازمت سے برطرف کر سکے۔
ووہان میں سی آئی ٹی آئی سی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نامی ایک کمپنی واقع ہے جو حال ہی میں ایک بہت بڑے سکینڈل کا مرکز بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کی موجیں،اب ہفتے میں 3 چھٹیاں ہونگی
کمپنی اس نے مبینہ طور پر 200 کے قریب سینئر ملازمین پر قوانین کیخلاف ورزیوں کا الزام لگا کر برطرف کر دیا ہے, جبکہ درحقیقت کمپنی کے مینیجرز نے ان ملازمین کو یہ کام کرنے پر آمادہ کیا تھا۔
کمپنی کوئی مالی معاوضہ پیکج پیش کیے بغیر اعلیٰ تنخواہوں والے سینئر ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہی تھی کہ اسی کوشش میں ایک سینئر مینیجر نے ایسے ملازمین کو مختلف بارز اور کلبوں کی طرف راغب کرکے غیرقانونی سرگرمیوں پر آمادہ کیا۔