(ویب ڈیسک)بالی وُوڈ کے"مسٹرپرفیکشنسٹ"عامرخان نے اپنی آنے والی فلموں کے ڈیجیٹل حقوق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ۔
بالی ووڈ کے سپراسٹار اورپروڈیوسر عامر خان نے تھیٹر کے دور کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہوں نےاپنی فلموں کے ڈیجیٹل حقوق تھیٹرکی نمائش کے اختتام تک فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عامرخان کے اس اقدام کو گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مواد بیچنے کا اختیار صرف تخلیق کار کے پاس ہوگا،یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پوسٹرز اور ٹریلرز میں کوئی ڈیجییٹل لوگو نہ لگا کرعامر صاف کہہ رہے ہیں کہ ان کا مواد صرف بڑی اسکرین کے لیے ہے،وہ فلم کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد ڈیجیٹل حقوق فروخت کریں گے۔
عامرخان کا خیال ہے کہ پرانے زمانے کی طرح شائقین کو سینما گھروں میں جانا چاہیے اورانہیں سیٹلائٹ کے پریمیئر کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:"تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ"کے اداکارنے14 سال میں کتنامعاوضہ وصول کیا؟
کہاجارہاہے کہ عامر خان کا یہ قدم ان کی حالیہ پروڈکشن"لاپتا لیڈیز" کے تجربے کا سبق لگتا ہے جس نے مارچ میں سینما گھروں میں زیادہ کامیابی حصل نہیں کی تھی مگر نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کے بعد اسےبھرپور پذیرائی ملی ۔
عامر خان اگلی بار"ستارے زمین پر"میں نظر آئیں گے جس میں جینیلہ ڈی سوزا بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔