(ملک اشرف)منشاء بم کے گھر سے پولیس کے چھاپے کے دوران قبضے میں لئے گئے سامان کی واپسی کےمعاملہ پرلاہور ہائیکورٹ نےسابق ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق عدم پیروی پر سابق ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی گئی،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے منشاء بم کے بیٹے شہری ملک منشاء کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار یا اس کے وکیل کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،ملک منشاء علی کھوکھر نے 29 مارچ 2022 کو توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی 2 روز کیلئے رکنیت معطل