قائد اعظم کی برسی پر کل ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟

Sep 10, 2024 | 22:43:PM
قائد اعظم کی برسی پر کل ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی 11 ستمبر بروز بدھ کو منائی جائے گی،اس سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے گا یا نہیں؟ابھی تک حکومت نے 11 ستمبر کو   اعلان نہیں کیا ہےتا ہم حکومت کے پاس عام تعطیل کے اعلان کا اختیار ہے لیکن اس سال اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

سال 2024 کے سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق اس دن کو قومی تعطیل کے طور پر درج نہیں کیا گیا ،اس دن کو عام طور پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ منایا جاتا ہے،اس موقع پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے پاکستان کی آزادی میں قائداعظم کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ قوم کو آزادی دلا نے کے فوراً بعد قائد اعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948 میں انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  پر وضاحتی اعلامیہ جاری