تحریک عدم اعتماد کا ڈر یا کچھ اور ؟علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی کو ساتھ نہ چھوڑنے کی تلقین کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حکومت جاتی دیکھائی دینے لگی، پارٹی اراکین کو ساتھ نہ چھوڑنے کی تلقین کرنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ، ذرائع کے مطابق اجلاس شروع ہوتی ہی وزیر اعلیٰ نے ممبران اسمبلی کو گزشتہ رات اعلٰی قیادت کی گرفتاری پرسوال نا کرنے کی ہدایت کر دی ،وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ممبر گزشتہ رات کے واقعہ کے بارے میں سوال نہیں کرے گا ،وزیر اعلٰی نے طبیعت ناسازی کا کہہ کر اجلاس بھی مختصر کیا ،گنڈا پور نے پارٹی کے عہدیداروں کو متحد رہنے کی ہدایات کی، علی امین نے تمام ممبران کو کسی بھی صورت میں پارٹی نا چھوڑنے کی بھی ہدایات کی۔
ہدایات جاری کر کے وزیر اعلیٰ نے طبیعت ناسازی کی بنیاد پر اجلاس ختم کر دیا،گنڈا پور نے طبیعت بہتر نا ہونے پر اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلے اجلاس پشاور اسمبلی بعد میں سی ایم ہاؤس میں طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو پر وضاحتی اعلامیہ جاری