ملائیکہ اروڑا کی سابق سٹار کرکٹر کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں، قریبی ذرائع کا ردعمل بھی آگیا

Apr 11, 2025 | 11:39:AM

( 24 نیوز)بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا اپنے کام کے ساتھ افیئرز کی بدولت بھی سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

 کچھ عرصہ قبل ملائیکہ اروڑا  کے  اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بریک اپ پر مداح حیران رہ گئے تھے تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملائیکہ ان دنوں ماضی کے اسٹار  سری لنکن کرکٹر کمار ا سنگاکارا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب  بھارت کے شہر گوہاٹی کے  باراسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں  راجستھان رائلز  بمقابلہ چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ملائیکہ کی سامنے آنے والی  تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

 یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم  کےفینز کیلئے بری خبر آگئی  

تصویر میں ملائیکہ کو سری لنکا کےسابق کرکٹر کمارا سنگاکارا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں میچ انجوائے کرتے دیکھا گیا جس کے بعد افواہیں سامنے آنے لگیں کہ  ملائیکہ ان دنوں کمارا سنگاکارا کو  ڈیٹ کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کمارا سنگاکارا اس وقت راجستھان رائلز کے ڈائریکٹر کرکٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں، اس سے قبل کمارا سنگاکار ا نے بطور  ہیڈ کوچ راجستھان رائلز اپنی ذمہ داری نبھائی تھیں۔

ڈیٹنگ کی افواہوں پر ملائیکہ کے قریبی ذرائع کا ردعمل 
ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آنے کے بعد ملائیکہ کے قریبی ذرائع کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں انھوں نے ملائیکہ اور سنگاکارا کی ڈیٹنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیا کہ’صرف اس لیے کہ دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں  وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں لہٰذا   ایسی بے بنیاد کہانیاں گھڑنا بند کر دینا چاہیے ۔

مزیدخبریں