پاکستانی کرکٹر منیبہ علی نے 1 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

Apr 11, 2025 | 18:16:PM

(وسیم احمد)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں کرکٹر منیبہ علی نے ایک روزہ میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

منیبہ علی نے یہ سنگ میل اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے 46ویں ون ڈے میچ میں حاصل کیا، منیبہ علی نے آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ علی نے 72 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیبہ علی نے کہا کہ اننگز بڑی اہم تھی ہمیں پارٹنر شپ درکار تھی، عالیہ ریاض کے ساتھ پارٹنرشپ اچھی رہی۔

انھوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ نے زیادہ رنز بنا لیے تھے کبھی ایسا ہو جاتا ہے کہ باؤلرز زیادہ رنز دے دیتے ہیں، ہمارا پلان یہی تھا کہ ہم نے وکٹیں ہاتھ میں رکھنا ہیں۔

منیبہ علی نے کہا کہ اُمید ہے گل فیروزہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کریں گی، ہر میچ اہم ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی جیتنے کی کوشش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں :قومی فاسٹ بولر احسان اللہ کی قسمت جاگ اٹھی، اہم فرنچائز نے منتخب کرلیا

مزیدخبریں