راولپنڈی کور کی  تقریب تقسیم اعزازات،166  فوجی افسروں اور جوانوں کو  میڈلز سے نوازا گیا

Apr 11, 2025 | 18:17:PM
 راولپنڈی کور کی  تقریب تقسیم اعزازات،166  فوجی افسروں اور جوانوں کو  میڈلز سے نوازا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد  منصور) راولپنڈی کور کی  تقریب تقسیم اعزازات آج منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ شہدا کے قریبی رشتہ داروں (NOK) نے بعد از مرگ ان کے ایوارڈ وصول کیے۔ کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں آرمی کے اعلیٰ افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی فاسٹ بولر احسان اللہ کی قسمت جاگ اٹھی، اہم فرنچائز نے منتخب کرلیا