بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی،نوٹیفیکشن جاری

Apr 11, 2025 | 18:28:PM
بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی،نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاورڈویژن نےبجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا،بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکےصارفین کے لیے ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کےذریعےکی گئی ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نےبجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرائی تھی۔ جس کے بعد نیپرانےگذشتہ روزبجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کور کی  تقریب تقسیم اعزازات،166  فوجی افسروں اور جوانوں کو  میڈیلز سے نوازا گیا