مریم نواز شریف بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) :پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ کے شہر اناطالیہ پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق انطالیہ کی ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعاد سید اوغلو نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا استقبال کیا۔ترکیہ کی خاتون اول امینے ایردوآن کی دعوت پر مریم نواز ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں، مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہونگی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کل کانفرنس سے خطاب بھی کریں گی،پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔
ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان 'تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت' رکھا گیا ہے ۔وزیر اعلی مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری،بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی،نوٹیفیکشن ایشو