صدر  آزاد کشمیر   کی چیف جسٹسAJK سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم سے ملاقات

Apr 11, 2025 | 19:18:PM

(24 نیوز) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے  چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔

 اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں راجہ سعید اکرم نے سلطان محمود چودھری کو اُن کے حالیہ امریکہ اور برطانیہ کے کامیاب دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کواُجاگر کرنے پر بھی مبارکباد دی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری،بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی،نوٹیفیکشن ایشو 

مزیدخبریں