ٹرمپ ٹیرف  کا اثر ہالی ووڈ فلموں  تک پہنچ گیا،چین کا فلموں کی درآمدات کم  کرنے کا عندیہ

Apr 11, 2025 | 19:36:PM

(ویب ڈیسک) امریکن فلم انڈسٹری ہالی ووڈ  کی فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں، چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کرے گا۔30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ رہا ہے، تاہم این ایف ا ے نے اب امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔چین کے باکس آفس پر ہالی ووڈ  فلموں کا شیئر پانچ فیصد تک گر گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے باکس آفس پر مقامی طور پر بننے والی فلموں کا غلبہ ہے اور اس کا چینی باکس آفس کے مجموعی ریونیو میں 80 فیصد حصہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری،بجلی ایک روپے71 پیسےفی یونٹ سستی،نوٹیفیکشن ایشو
 
 

مزیدخبریں