موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر سے تبدیل 

Apr 11, 2025 | 20:32:PM
موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر سے تبدیل 
کیپشن: بچے سکول جاتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر سے تبدیل ہو گئے۔

سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی دوپہر ایک بجے ہوا کرے گی،سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

ڈبل شفٹ میں صبح ساڑھے 7 بجے سکول لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بجے ہوا کرے گی،ڈبل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

سکینڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 2 بجے لگاکریں گے،چھٹی شام ساڑھے 6 بجے ہوا کرے گی،سکینڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے،چھٹی ساڑھے5 ہوا کرے گی،نئے اوقات کار کا اطلاق 13 اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا