پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی اننگ کھیلی۔صاحبزادہ فرحان نے 24 گیندوں پر 25 سکور کی،سلمان آغا نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 140 رنز کاہدف دیا تھا، لاہور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 139 رنز بنا سکی تھی، تین بیٹرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے،بلنگز اور مائیکل بھی سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور پویلین لوٹ گئے،عبداللہ شفیق نے 38 گیندوں پر 66 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، سکندر رضا نے 23 اور حارث روف نے 10 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کی طرف سے محمد نعیم، ڈیرل مچل اور آصف آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض شاہین آفریدی کے پاس ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیو ں میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، سلمان علی آغا، کولن منرو، شاداب خان، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رئیلی میرڈیتھ اور اینڈیز گوس شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی اور سیم بیلنگ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ تقریب، فنکاروں کی پرفارمنس، ٹرافی کی رونمائی