خیبرپختونخوا:پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر  

Apr 11, 2025 | 20:45:PM
خیبرپختونخوا:پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقررکردی گئی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق  کریکٹر سرٹیفکیٹ اورویزا کلیئرنس کیلئے 3 ہزار روپے فیس ہوگی جبکہ کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزارروپے مقررکردی گئی۔

اسی طرح پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی فیس 3 ہزار روپے ہوگی،سرکاری ملازمت کی ویری فکیشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کاروباری ادائیگیوں کے لیے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کے لیے آن لائن ادائیگی لازمی ہو گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کیش لیس سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ ہو گا اور یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ کا یہ سسٹم موبائل کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کیا جائے گا۔

ویلیج کونسلز کی سطح پر تمام د کانوں، سٹالز اور ریڑھیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا جبکہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر کوڈ آویزاں کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: