صدر آصف زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آ گیا

کیپشن: صدر آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عاجز جمالی)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے سٹی 21سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدر آصف زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے ،صدر مملکت تاحال انفیکشز ڈیزیز ماہرین کے زیر علاج ہیں،صدر زرداری کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے ۔
ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہناتھا کہ آصف زرداری مزید ایک سے دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے،ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا