پرویز خٹک کی افغان سفیر سے اہم ملاقات , افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس)مشیر وزیراعظم برائے امور داخلہ پرویز خٹک کی افغان سفیر سردار احمد شکیب سے اہم ملاقات , پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان افغان سفارتخانہ اسلام اباد کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مہاجرین پر حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلوں پر بات چیت کی گئی, جبکہ ان فیصلوں کے دوطرفہ تعلقات پر ممکنہ اثرات، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر مسائل پر بھی غور کیا گیا۔
ترجمان افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی, فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیگاسوس اسپائی ویئر ہیکنگ، پاکستان اور بھارت سمیت51 ممالک کے واٹس ایپ صارفین نشانہ بنے